ویڈیو؛ علی ظفر نے کک باکسر آغا کلیم سے کیا وعدہ پورا کر دکھایا


لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے باکسر آغا کلیم سے کیا اپنا وعدہ پورا کر دیا۔گزشتہ دنوں باکسنگ چیمپیئن آغا کلیم ٹوئٹر پر اپنی ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں انہیں چائے کے ہوٹل پر پراٹھے بناتے دیکھا گیا تھا، اس ویڈیو کے ساتھ آغا کلیم نے درخواست کی تھی کہ حکومت انہیں مالی مدد فراہم کرے تاکہ وہ ملک کیلئے غیر ملکی مقابلوں میں حصہ لے سکیں۔
آغا کلیم کی اس ویڈیو پر ردعِمل دیتے ہوئے علی ظفر نے اعلان کیا تھا کہ وہ باکسر کو مالی معاونت فراہم کریں گے اور ان کے غیر ملکی دوروں کے خرچے برداشت کریں گے کیونکہ قومی کھلاڑی ملک کا اثاثہ ہوتے ہیں۔
13 2 243x300
حال ہی میں علی ظفر نے آغا کلیم سے کئے مالی معاونت کے وعدے کو پورا کرتے ہوئے ان سے ملاقات بھی کی ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔کِک باکسنگ چیمپیئن آغا کلیم نے ٹوئٹر پر علی ظفر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں ڈھیروں دعائیں دیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)


سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے اس بہترین عمل پر علی ظفر کو خوب سراہا جارہا ہے ان کے مداحوں کا کہنا ہے کہ گلوکار بےحد نیک اور نرم دل انسان ہیں اس لئے انہوں نے سب سے پہلے آگے بڑھ کر باکسر کی مدد کی۔
یاد رہے کہ آغا کلیم نے ورلڈ موائے چیمپئن شپ میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا تھا۔ علی ظفر اور شاہد آفریدی کی جانب سے کی گئی مدد کے بعد اب وہ جلد عالمی مقابلوں کی تیاریوں کے لیے دبئی روانہ ہونگے۔