اماراتی خلا باز نے خلا سے حرمین شریفین کی ویڈیو شئیر کردی
واشنگٹن(قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) کے خلاباز سلطان النیادی نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) سے مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ کی ویڈیو شیئر کردی۔
امریکا کے خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کے 6 ماہ کے خلائی مشن پر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر موجود سلطان النیادی نے رمضان المبارک کی 27 ویں شب پر مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ کے خلا سے مناظر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شئیر کیے جو وائرل ہوگئے۔
من محطة الفضاء الدولية،
إهداء لعيال سلمان في هذه الليالي المباركة 🌙⭐️
إهداء لبلاد الحرمين الشريفين، مهبط الوحي وأرض الرسالة، المملكة العربية السعودية. 🇸🇦 pic.twitter.com/3OQTg4CgXb— Sultan AlNeyadi (@Astro_Alneyadi) April 17, 2023
اماراتی خلا باز کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خلا سے زمین پر دکھنے والے اندھیرے میں مسجدالحرام اور مسجد نبوی ﷺروشن دکھائی دے رہی ہیں۔
سلطان النیادی 28 اپریل کو ناسا کے فلائٹ انجنیئر اسٹیفن باؤن کے ہمراہ ساڑھے 6 گھنٹے طویل خلائی چہل قدمی کریں گے جس کے بعد انہیں خلا میں چہل قدمی کرنے والے پہلے عرب خلا باز کا اعزاز حاصل ہو جائے گا۔ خلاباز سلطان النیادی نے ناسا کے خلا میں مائیکرو گریوٹی میں انسانی خلیے کی نشونما پر تجربات کیلئے بھیجے گئے مشن کا حصہ ہیں۔