معروف وی لاگر میجر (ر) عادل راجہ کی ملکیتی گاڑیاں، جائیداد ضبط کرنیکا حکم
راولپنڈی(قدرت روزنامہ) جوڈیشل مجسٹریٹ راولپنڈی محمد شہاب نے امانت میں خیانت اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں نامزد معروف وی لاگر میجر (ر) عادل فاروق راجہ کی ملکیتی گاڑیاں اور جائیداد ضبط کرنے کی کارروائی کا حکم دے دیا۔
راولپنڈی کے تھانہ بنی کی پولیس نے چھ جنوری کو ملزم کیخلاف امانت میں خیانت اور مدعی مقدمہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا لیکن ملزم روپوش ہوگیا جس پر عدالت نے دس مارچ کو قانون تقاضے پورے ہونے پر میجر عادل کو باقاعدہ اشتہاری قرار دیتے ہوئے اس کے ناقابل ضمانت دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر کے پولیس کو حکم دیا تھا کہ ملزم کی تمام جائیداد کی تفصیلات عدالت کو فراہم کی جائیں۔