نادیہ خان کا خون سے خط لکھنے والی مداح سے متعلق انکشاف


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی معروف اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے اپنی ایک جذباتی مداح سے متعلق انکشاف کیا ہے۔نادیہ خان نے حال ہی میں ایک شو میں بطور مہمان شرکت کی اور مداحوں کو اپنی پیشہ ورانہ و نجی زندگی سے متعلق جاننے کا موقع فراہم کیا۔
نادیہ خان سے مداحوں سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں اُن کا بتانا تھا کہ ایک لڑکی مجھے بہت عجیب لگتی تھی، وہ میری جذباتی قسم کی مداح تھی اور گھر میں والدہ کو کال کیا کرتی تھی۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by WOKE (@woke_bycapital)


نادیہ خان نے کہا کہ اُس مداح نے ایک بار والدہ سے فون پر گھر کا پتہ معلوم کیا کہ نادیہ خان کی سالگرہ کا کیک منگوانا ہے، اُس کے بعد اُس مداح نے تحائف، پھر سونے کے زیورات اور پھر خون سے لکھے گئے خط بھیجنا شروع کر دیے۔
نادیہ خان نے انکشاف کیا کہ مداح نے میری والدہ کو دھمکی دی کہ اگر نادیہ خان نے کال پر بات نہ کی تو میں خودکشی کر لوں گی۔
انہوں نے شو کے دوران بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس پریشان کُن صورتحال میں مجھے غصہ آیا اور میں نے کال پر مداح سے بات کی اور کہا کہ جو کرنا ہے آج ہی کر لینا کل کا انتظار نہ کرنا۔