اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی دور میں 4 ارب ڈالرز 600 افراد کو صفر شرح سود قرض پر دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے . چیئرمین نور عالم خان کی زیرِ صدارت پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ایف آئی اے سے عید کے بعد 4 ارب ڈالرز 600 افراد کو فراہم کرنے کی فہرست طلب کر لی گئی .
کمیٹی نے ایف آئی اے کو ان 600 افراد کے گھر، بینک بیلنس، جائیدادیں بھی تحویل میں لینے کی ہدایت کر دی .
چیئرمین پی اے سی نور عالم خان نے کہا کہ سابق گورنر رضا باقر اور سابق وزیرِ خزانہ شوکت ترین 4 ارب ڈالرز دلوانے میں ملوث ہیں . برجیس طاہر نے کہا کہ صفر شرح سود پر 4 ارب ڈالرز 160 روپے ایکسچینج ریٹ پر دیے گئے، اب ڈالر 280 روپے پر پہنچ چکا ہے اور یہ ملکی معیشت کے 900 ارب سے زائد بنتے ہیں .