پی آئی اے ہوسٹس نے ہوٹل میں فون کا ریسور ریسپشن پر دے مارا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) قومی ائیرلائن پی آئی اے کی ائیر ہوسٹس کا نجی ہوٹل میں کمرے نہ ملنے پر پارہ گھوم گیا ۔ ہوٹل میں بات کرتے فون کا ریسور ریسپشن پر دے مارا۔ہوٹل انتظامیہ کی ویڈیو کے ساتھ شکایت پر پی آئی اے انتظامیہ نے ائیرہوسٹس کو دو ماہ کے لیے بین الاقوامی پروازوں پر خدمات سرانجام دینے سے روک کر ساتھی اہلکار کو بھی لیٹر آف ڈس پلیئر جاری کردیا
16اپریل کو پی آئی اے کی پرواز پی کے 182 کے عملے میں شامل دو ائیر ہوسٹس ڈیوٹی کرکے مرد سٹاف ممبر کے ساتھ اسلام آباد کے نجی ہوٹل پہنچیں۔ویڈیو میں خاتون ہوسٹس کو ہوٹل انتظامیہ سے بات کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے وہ کہہ رھی ہیں ابھی چھ کریو ممبر چیک آوٹ ہوئے وہ کہاں ہیں ۔
فون پر بات کرنے والا جواب میں کہتا کہ ای میل نہیں آئی جس پرخاتون کہتی ہیں آپ لوگوں نے گیسٹ ہاؤسز کے ساتھ ساز باز کررکھی ہے۔کمرے نہ دیئے جانے کے سببب خاتون ہوسٹس غصے میں آگیئں اور بات کرتے کرتے فون کا ریسیور ہوٹل ریسپشن پر دے مارا، جس پر ہوٹل ریسپیشن پر کھڑا اہلکار بھی غصے میں دیکھا جاسکتا ہے۔ جو سیکورٹی اہلکاروں کو انھیں باہر لے جانے کا کہتے بھی سنا جاسکتا ہے ۔
ائیرہوسٹس کے ساتھ پی آئی اے کا میل اسٹاف ممبر ہوٹل انتظامیہ کو خواتین ہوسٹس سے الجھنے سے روکتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ہوٹل مینجر نے ویڈیو ثبوت کیساتھ پی آئی اے انتظامیہ کو شکایت کی جس پر
پی آئی اے انتظامیہ نے اپنے عملے کے ناروا سلوک پر اظہار ناپسندیدگی کیااورجی ایم فلائٹ آپریشن نے فضائی میزبان مسماتہ عنیدہ آرائیں سمیت ساتھی اہلکار حاجی ظفر علی کو لیٹر آف ڈس پلیئر جاری کردیا ۔
فضائی میزبان مسماتہ عنیدہ آرائیں کو 60 دنوں کے لیے انٹرنیشنل پروازوں پر ڈیوٹی سے بھی روک دیاگیا ۔لیٹر میں اسلام آبادکے نجی ہوٹل استقبالیہ پر غیر مناسب رویے پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا گیا کہ فون پر اور استقبالیہ عملے کے ساتھ عوام میں آپ کی بدتمیزی اور بے عزتی والا رویہ مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔
ایسا سلوک نہ صرف غیر پیشہ ورانہ ہے، پی آئی اے تنظیمی ساکھ پر بھی برا اثر ڈالتا ہے۔ کسی بھی قسم کے اہانت آمیز رویے کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Recent Posts

انٹرنیٹ کی بندش، بھارت مسلسل چھٹی مرتبہ پہلے نمبر پر آگیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) دنیا کی نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت مسلسل چھٹے سال…

6 hours ago

ملک میں آئی ٹی کا انقلاب دیکھنا چاہتی ہوں، 10 کمپنیاں اپنے آفس بنانے آرہی ہیں، فلم سٹی بھی بنے گا : مریم نواز کا خطاب

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ…

6 hours ago

ویرات کوہلی نے پاکستان آنے کے حوالے سے اچھی بات کی، شاہد آفریدی کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی…

6 hours ago

پاکستان کا پہلا نوازشریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کمرشل لانچنگ کر دی

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے پہلے نوازشریف آئی ٹی سٹی…

6 hours ago

سارہ علی خان کی شادی سے متعلق خبریں گردش کرنےلگیں، پٹودی خاندان کا داماد کون ہے؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے چھوٹے نواب…

7 hours ago

معاشی مسائل کےشکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ کےد وران چائے پر کتنے پیسے خرچ کیے ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) معاشی مسائل کا شکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ میں 54…

7 hours ago