عمران خان کے مقدمات میں جے آئی ٹی بننے کیخلاف 3 رکنی بینچ تشکیل


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں کے مقدمات میں جے آئی ٹی کی تشکیل کےخلاف درخواستوں پر تین رکنی بینچ تشکیل دے دیا گیا۔لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں کےخلاف مقدمات میں جے آئی ٹی کی تشکیل کےخلاف درخواستیں دائر کی گئیں۔
جےآئی ٹی کی تشکیل کےخلاف درخواستوں پر تین رکنی بینچ تشکیل دے دیا گیا، بینچ میں جسٹس طارق سلیم شیخ، جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس امجد رفیق شامل ہیں۔
بینچ کی جانب سے آج ہی درخواستوں پر سماعت کی جائے گی۔ لاہور ہائیکورٹ میں درخواستیں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری اور مسرت چیمہ کی جانب سے دائر کی گٸی ہیں۔