وزیر خارجہ کا شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کیلیے بھارت جانے کا فیصلہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے لیے بھارت جائیں گے . امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری بھارت کے شہر گوا میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرا کے اجلاس میں شرکت کریں گے .


دفترخارجہ کے ذرائع نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر تصدیق کی کہ وزیر خارجہ اجلاس میں شرکت کرنے کے لیے بھارت جائیں گے . شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس 4 اور 5 مئی کو ہوگا .
دفترخارجہ نے رواں سال کے آغاز میں بھارت کی جانب سے اجلاس میں شرکت کے لیے مدعو کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ مناسب وقت میں اس دعوت نامے کا جواب دیا جائے گا . پاکستان اور بھارت دونوں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ہیں . بلاول بھٹو زرداری کے بھارت جانے کی صورت میں کسی بھی پاکستانی وزیرخارجہ کا 12 سال بعد یہ پہلا دورہ بھارت ہوگا .

. .

متعلقہ خبریں