مسجد الحرام میں ختم القرآن کے موقع پر 25 لاکھ سے زائد افراد کی شرکت

مکہ مکرمہ(قدرت روزنامہ) مسجد الحرام میں ختم القرآن کے موقع پر 25 لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی۔سعودی خبرایجنسی کے مطابق حرمین شریفین امور کے نگراں ادارے کے صدر شیخ عبدالرحمن السدیس نے تراویح پڑھائی اور قرآن پاک مکمل کیا۔ اس موقع پر 25 لاکھ سے زائد افراد موجود تھے۔ختم القرآن کے موقع پرمسجدا الحرام کے اطراف اور اس طرف آنے والی تمام سڑکیں کچھا کھچ بھری ہوئی تھیں۔ لاکھوں مسلمانوں نے اللہ تعالیٰ کے حضو عالم اسلام اور مسلمانوں کی خوشحالی ، امن اور سلامتی کے لیے رقت آمیز دعائیں کیں۔ختم القرآن کے لیے سیکورٹی اور لاکھوں افراد کو سہولت فراہم کرنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے جس میں سیکڑوں رضا کاروں اور سیکورٹی اہلکاروں نے حصہ لیا۔