بھارتی اداکارہ جسم فروشی کے دھندے میں رنگے ہاتھوں گرفتار


ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی اداکارہ اور کاسٹنگ ڈائریکٹر آرتی متل کو جسم فروشی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس کی کرائم برانچ کے یونٹ 11 نے آرتی متل کو گرفتار کیا۔ آرتی پر فلم انڈسٹری کے اندر جسم فروشی کا دھندا چلانے کا الزام ہے۔
رپورٹس میں انکشاف ہوا ہے کہ آرتی گاہکوں کو پیسے کا لالچ دے کر ماڈلز سپلائی کیا کرتی تھیں۔ دو ماڈل اس جال میں پھنس گئیں جب آرتی نے انہیں 15,000 روپے دینے کے وعدے پر گورگاؤں کے ایک ہوٹل میں بلایا۔
واقعے کی خفیہ اطلاع ملنے پر کرائم برانچ یونٹ کے دو ارکان گاہکوں کے بھیس میں ہوٹل پہنچے جہاں سے ماڈلز کو اور آرتی متل کو حراست میں لے لیا گیا۔