ٹی وی ڈراموں کی اداکارہ رباب ہاشم کے ہاں ننھی پری کی آمد


کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ رباب ہاشم کے ہاں بیٹی کی ولادت ہوئی ہے۔اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسپتال سے شوہر اور بیٹی کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو یہ خوشخبری سُنائی ہے۔
اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’رمضان المبارک کے آخری چند دن ہمارے لیے رحمتوں سے بھرے رہے۔ ہماری بیٹی نے آکر ہماری دنیا کو محبت، خوشی اور نعمتوں سے بھر دیا ہے، الحمدللہ۔‘

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Rabab Hashim (@abbiehashim)


رباب ہاشم نے کیپشن میں بیٹی کا نام بھی بتایا ہے انہوں نے اپنی بیٹی کا نام مائیشا صہیب علی رکھا ہے۔ رباب ہاشم نے مداحوں اور دوستوں سے درخواست کی کہ انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Rabab Hashim (@abbiehashim)


سوشل میڈیا پر اداکارہ کو ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے مبارک مہینے میں بیٹی کی پیدائش پر نیک خواہشات کا اظہار اور مبارکباد دی جارہی ہے۔