ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی اداکارہ الیانہ ڈی کروز نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ماں بننے والی ہیں . بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق الیانہ ڈی کروز کے اس اعلان نے سب کو حیران کردیا ہے کیونکہ انہوں نے اب تک اپنی شادی کا اعلان نہیں کیا ہے .
الیانہ نے انسٹاگرام پر دو تصاویر شئیر کی ہیں جن میں سے ایک تصویر میں بچے کا رامپر اور دوسری تصویر میں ایک پینڈٹ ہے جس پر ’ما ما‘ یعنی ماں لکھا دکھائی دے رہا ہے .
View this post on Instagram
سوشل میڈیا صارفین نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاید الیانہ ڈی کروز شادی کر چکی ہیں تاہم انہوں نے اپنی شادی کو خفیہ رکھا ہوا ہے .
جبکہ مداحوں کا کہنا ہے کہ ممکن ہے اداکارہ نے شادی نہ کی ہو اور وہ بچہ گود لینے والی ہوں کیونکہ انہوں نے اب تک اپنی شادی کا باضابطہ اعلان نہیں کیا اور نہ ہی شوہر کے حوالے سے کوئی بیان دیا ہے تاہم سوشل میڈیا صارفین اور مداح اس راز کو جاننے کے لیے بے تاب ہیں .
View this post on Instagram
یاد رہے کہ ان دنوں الیانہ ڈی کروز کترینہ کیف کے بھائی کو ڈیٹ کر رہی ہیں اور ان کی فیملی کے ہمراہ کئی مرتبہ چھٹیاں مناتی دیکھی گئی ہیں . واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین نے بھی اب تک شادی نہیں کی ہے تاہم وہ 2 لڑکیوں کو گود لے چکی ہیں اور بالی ووڈ میں یہ رواج عام ہے .