عید تعطیلات کے دوران زمان پارک میں ممکنہ آپریشن عدالت میں چیلنج


لاہور (قدرت روزنامہ) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے عید کی تعطیلات میں زمان پارک میں ممکنہ آپریشن کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔بشریٰ بی بی کی جانب سے تحریک انصاف کے وکلا نے درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ اطلاعات ہیں کہ عید کی تعطیلات میں زمان پارک میں آپریشن ہوگا، پہلے بھی عمران خان کی غیر موجودگی میں پولیس نے گھر پر حملہ کیا۔بشریٰ بی بی نے استدعا کی کہ عدالت پولیس کو عید کی تعطیلات میں زمان پارک میں آپریشن روکنے کا حکم دے۔