احسان اللہ کو کیویز کے خلاف نہ کھلانا سمجھ سے بالاتر ہے: شاہدآفریدی
لاہور(قدرت روزنامہ)سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ احسان اللہ کو نیوزی لینڈ کے خلاف نہ کھلانا سمجھ سے باہر ہے۔
سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ احسان اللہ نے شارجہ میں افغانستان کے خلاف سیریز میں بہت اچھی باؤلنگ کی، انہیں نیوزی لینڈ کے خلاف نہ کھلانا میری سمجھ سے باہر ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کے پڑوسی ہیں، ان کے درمیان کرکٹ ہونی چاہیے۔