اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے ساتھ بیٹھ کر انتخابات کا حل نکالنے کے لیے تیار ہیں . خواجہ سعد رفیق نے سپریم کورٹ میں دیے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہماری جماعت ایک روز انتخابات اور ڈائیلاگ کے لیے تیار ہے، بہت مشکل ماحول ہے مگر پاکستان کے عوام کی تقدیر کا مسئلہ ہے .
خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ ہم یقین رکھتے ہیں مقابلے کے بجائے مکالمہ کرنا چاہیے . انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے عید کے بعد اپنے رہنماؤں کا اجلاس بلایا ہے، ہم سیاست دانوں کی آپس میں دوستی ہے .
خواجہ سعد رفیق کے اس بیان پر چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہ کہا کہ جھگڑے دکھانے میں سوشل میڈیا کا بھی ہاتھ ہے . اس پر عدالت میں موجود فاروق نائیک کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات کریں گے تاکہ ہیجانی کیفیت کا خاتمہ ہو .