ہفتے کے بعد وزیر قانون، وزیر داخلہ یا شہباز شریف نااہل ہو جائیں گے، شیخ رشید


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ہفتے کے بعد وزیر قانون، وزیر داخلہ یا شہباز شریف نااہل ہو جائیں گے۔سپریم کورٹ آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ملک الیکشن کی طرف جائے گا یا یہ نااہل ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے کہنے پر مولانا فضل الرحمٰن سیاست کھیلیں گے۔شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے اپنی عظمت کا اظہار کیا اور کہا مذاکرات کریں، سپریم کورٹ الیکشن کرائے گی، انہوں نے آئین کا جھنڈا بلند کیا ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ کوئی الیکشن میں حصہ لے یا بائیکاٹ کرے، الیکشن ہوں گے، عمران خان الیکشن کے لیے راضی ہو سکتے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ 2 دن اہم ہیں، کل اگر بحث نہیں ہوتی تو عید کی چھٹیاں آجائیں گی۔