یش راج فلمز کا شاہ رخ خان اور سلمان خان کے مداحوں کیلئے خاص تحفہ


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘کی ابھی باکس آفس پر کامیابیاں سمیٹنے کا سلسلہ تھما نہیں تھا کہ فلم کی پروڈکشن ٹیم نے اب ایک خصوصی گانا ریلیز کردیا ہے۔مداح شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ میں سلمان خان کی خصوصی انٹری دیکھنے کر بہت پرجوش تھے اور اب وہ بڑے اداکاروں کو فلم ’ٹائیگر 3‘ میں ایک بار پھر ساتھ کام کرتے دیکھنے کے منتظر ہیں۔
فلم ’پٹھان‘ کے اس منظر کو جس میں بھارت کے دو سپر اسٹار شاہ رخ خان اور سلمان خان ایک ساتھ ایکشن سے بھرپور اداکاری کے جوہر دکھا رہے تھے اس کے بیک گراؤنڈ میں ایک تھیم سانگ ایڈیٹ کرکے یش راج فلمز نے آج اسے باضابطہ طور پر ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر شیئر کردیا ہے۔


سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس تھیم سانگ کو بہت پسند کیا جارہا ہے اور شاہ رخ خان اور سلمان خان کی خوب تعریفیں بھی کی جارہی ہیں۔