سپریم کورٹ کی سیاسی جماعتوں کو آج ہی مذاکرات کی ہدایت، پی ٹی آئی ،پی ڈی ایم کا رابطہ نہیں ہوا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کی سیاسی جماعتوں کو آج ہی مذاکرات کرنے کی ہدایت کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم سے اب تک رابطہ نہیں ہوا، ویسے بھی ہم چاہتے ہیں پی ڈی ایم سے رابطہ نہ کریں . سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ چاہتے ہیں معاملات اب عدالت کے سامنے ہوں، عمران خان سے ویڈیو لنک پر رابطہ ہوا ہے .


پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کوئی بھی کام سپریم کورٹ کے بغیر نہیں ہوگا، آئینی ترمیم کے بغیر الیکشن آگے نہیں جا سکتے . فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ہم الیکشن کیلئے تیار ہیں .
واضح رہے کہ سپریم کورٹ آ ف پاکستان نے ملک بھر میں انتخابات ایک ساتھ کروانے کی درخواستوں پر سماعت کے دوران سیاسی جماعتوں کو آج ہی مذاکرات کرنے کی ہدایت کی ہے . دوران سماعت چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ہم عدالت کے ذریعے احکامات جاری کریں تو پیچیدگیاں بنتی ہیں، سیاسی جماعتیں افہام و تفہیم سے معاملات طے کرتی ہیں تو برکت ہوتی ہے .

. .

متعلقہ خبریں