اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کی سیاسی جماعتوں کو آج ہی مذاکرات کرنے کی ہدایت کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم سے اب تک رابطہ نہیں ہوا، ویسے بھی ہم چاہتے ہیں پی ڈی ایم سے رابطہ نہ کریں۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ چاہتے ہیں معاملات اب عدالت کے سامنے ہوں، عمران خان سے ویڈیو لنک پر رابطہ ہوا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کوئی بھی کام سپریم کورٹ کے بغیر نہیں ہوگا، آئینی ترمیم کے بغیر الیکشن آگے نہیں جا سکتے۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ہم الیکشن کیلئے تیار ہیں۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ آ ف پاکستان نے ملک بھر میں انتخابات ایک ساتھ کروانے کی درخواستوں پر سماعت کے دوران سیاسی جماعتوں کو آج ہی مذاکرات کرنے کی ہدایت کی ہے۔دوران سماعت چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ہم عدالت کے ذریعے احکامات جاری کریں تو پیچیدگیاں بنتی ہیں، سیاسی جماعتیں افہام و تفہیم سے معاملات طے کرتی ہیں تو برکت ہوتی ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…
گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…
دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…
پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…