طاقتور پوری ڈھٹائی سے تمام قوانین پامال کرنےمیں مصروف ہیں، عمران خان


لاہور (قدرت روزنامہ)چیئرمین تحریک پاکستان انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ طاقتور پوری ڈھٹائی سے تمام قوانین پامال کرنے میں مصروف ہیں۔عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا ہے۔
عمران خان کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ ‏گزشتہ شب ہمارے ایک اور کارکن عطاءالرحمٰن کو فیصل ٹاؤن لاہور سے اٹھا لیا گیا ہے، اپنی سوشل میڈیا ٹیم کے اراکان کے اغوا کے سلسلے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔


عمران خان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف انسٹاگرام لیڈ عطاءالرحمٰن 15 برس سے ہمارے ساتھ ہیں۔