اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود سپریم کورٹ پریکٹس اور پروسیجر بل باقاعدہ قانون بن گیا . بل منظوری کے تمام مراحل مکمل ہونے پر قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے پرنٹنگ کارپوریشن کو گزٹ نوٹیفکیشن کا حکم دے دیا .
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق سپریم کورٹ پریکٹس اور پروسیجر بل اب قانون کی شکل میں نافذ ہو چکا ہے . سپریم کورٹ نے پریکٹس اور پروسیجر بل پر عمل درآمد روک دیا تھا جبکہ صدر مملکت عارف علوی نے بل کو دو مرتبہ دستخط کے بغیر واپس بھجوا دیا تھا .