حکومت عدالت میں پاؤں اور میڈیا پر گلے پڑتی ہے: شیخ رشید احمد


لاہور(قدرت روزنامہ) سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے حکومت چیمبر کے اندر اور عدالت میں پاؤں پڑتی ہے جبکہ میڈیا کے سامنے ٹارزن بنتی اور گلے پڑتی ہے .
سماجی رابطی کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکمران سامان باندھ لیں ،گاڑی چھوٹنے والی ہے، ساری قوم عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے، عید کے بعد بڑی خبر آسکتی ہے، نگران حکومتیں ختم ہوچکیں،14مئی کو صوبائی الیکشن ہوں گے .


شیخ رشید نے کہا حکومت توہین عدالت میں نااہلی ، عدم اعتمادی اور آرٹیکل6 کے ریڈار میں آسکتی ہے، سپریم کورٹ نے کہہ دہا ہے سپلیمنٹری گرانٹ کا مسترد ہونا حکومت پر عدم اعتماد ہے، عدلیہ نے ہر قسم کے دباؤ کو مسترد کرکے آئین اور قانون کا جھنڈا اٹھایا ہوا ہے، عدلیہ ہی جیتے گی .


سابق وزیر داخلہ نے کہا نوازشریف ،شہبازشریف کے فون کے بعد فضل الرحمان نے پر تشدد اور دہشت گردانہ کانفرنس کی، مندر کا ہتھوڑا، بندوق کی نوک اور گینگ آف تھری کے سیاستدانوں کے الفاظ کا استعمال مذاکرات نہیں بلکہ عدلیہ سے کھلی جنگ ہے، حکومت چیمبر کے اندر اور عدالت میں پاؤں پڑتی ہے جبکہ میڈیا کے سامنے ٹارزن بنتی اور گلے پڑتی ہے .
انہوں نے کہا کہ باپ سپریم کورٹ کو خوش آئند بیٹا بندوق کی نوک کہتا ہے، سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں سب کو پابند کردیا ہے، جوسپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں مانے گا وہ قانون کے شکنجے میں آئے گا، پاکستان دوست ممالک بھی پاکستان میں سیاسی استحکام چاہتے ہیں .


ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کاسٹاف لیول معاہدہ کھٹائی میں پڑچکا ہے، سعودی عرب یو اے ای کی امداد اور امریکی یقین دہانیاں بھی کام نہیں آ سکی، چین کی ہدایات اورمشورے پس پشت نہ ڈالےجائیں، نااہل حکومت کوطول دینے کے لیے ملک کوتنہائی کی دلدل میں پھینکا جارہا ہے، آئین اور قانون کو نہ ماننا غداری کے زمرے میں آتا ہے .

. .

متعلقہ خبریں