سیاسی جماعتوں سے بات ہوتی ہے، دہشتگردوں سے نہیں، مریم نواز


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ بات چیت سیاسی جماعتوں سے ہوتی ہے، دہشت گردوں سے نہیں۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ بات یاد رکھیں کہ مذاکرات یا بات چیت سیاسی جماعتوں سے ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں اور فتنہ پھیلانے والوں سے بات چیت نہیں ہوتی۔