متھیرا نے سعیدہ امتیاز کے اکاؤنٹ ہیک ہونے پر سوالات اٹھادیے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی معروف میزبان متھیرا نے اداکارہ سعیدہ امتیاز اور اداکار شہریار منور کو پبلسٹی اسٹنٹ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔متھیرا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر رمضان کے دوران پبلسٹی اسٹنٹ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by WOKE (@woke_bycapital)


متھیرا نے سعیدہ امتیاز کے اکاؤنٹ سے موت کی جھوٹی خبر شیئر کیے جانے اور بعد ازاں اکاؤنٹ ہیک ہونے سے متعلق خبر سامنے آنے پر کڑی تنقید اور سوالات اٹھائے ہیں۔
متھیرا کا کہنا ہے کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ پہلے آپ کا اکاؤنٹ ہیک ہوا اور موت کی خبر شیئر ہوئی اور ایک ہی دن میں آپ کو اپنا اکاؤنٹ واپس بھی مل گیا اور آپ نے تردیدی ویڈیو شیئر کردی۔
متھیرا کا سعیدہ امتیاز سے پوچھنا ہے کہ کیا آپ کو آپ کے کسی دوست احباب کی کال موصول نہیں ہوئی، آپ یہ تردید اپنے کسی دوست کے اکاؤنٹ سے بھی کر سکتی تھیں، آپ کو ہیک ہوا اکاؤنٹ اتنی جَلدی کیسے مل گیا اور آپ نے ویڈیو بھی اپلوڈ کر دی۔
متھیرا نے اس واقعے کو خطرناک پبلسٹی اسٹنٹ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ رمضان میں بھی ایسا کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے دنوں بھی میں نے ایک ویڈیو دیکھی جس میں کچھ افراد چلا رہے تھے اور بعد ازاں وہ ویڈیو بھی ایک پبلسٹی اسٹنٹ نکلا۔