عید پر لاہور میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی


لاہور (قدرت روزنامہ)عید الفطر کے موقع پر لاہور بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔یہ خوشی کی خبر لیسکو کے ترجمان نے لاہور کے شہریوں کو سنائی ہے۔
لیسکو کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور میں عید کی چھٹیوں کے دوران لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی۔ترجمان لیسکو کا یہ بھی کہنا ہے کہ عید کی تعطیلات کے دوران ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے عملہ فیلڈ میں موجود رہے گا۔