سلمان خان نے پوجا ہیگڑے کو ’بھائی‘ کہہ کر پکارنے سے کیوں منع کیا؟


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کے سیٹ پر ساتھی اداکارہ پوجا ہیگڑے کو منع کیا کہ وہ اُنہیں بھائی نہ بلائیں۔پوجا ہیگڑے نے حال ہی میں انکشاف کیا کہ باقی سب لوگوں کی طرح وہ بھی سلمان خان کو ’بھائی‘ کہہ کر پکارتی تھیں۔
اُنہوں نے بتایا کہ فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کے سیٹ پر ابتداء میں جب میں سلمان خان سے ملی تھیں تو میں نے انہیں بھائی کہہ کر پکارا کیونکہ سب ہی اُنہیں بھائی کہتے ہیں اس لیے اُنہیں بھائی کہہ کر پکارنا ایک عام سی بات ہے۔اُنہوں نے مزید بتایا کہ اب فلم کے سیٹ پر بھی سب انہیں بھائی جان کہتے تھے لیکن فلم میں میرا کردار ایسا ہے کہ مجھے سلمان خان کو بھائی نہیں کہنا مگر میں شوٹنگ کے دوران مسلسل سلمان خان کو ’بھائی‘ پکارنے کی غلطیاں کررہی تھی اس لیے سلمان خان نے مجھے’بھائی‘کہہ کر پکارنے سے منع کردیا۔
پوجا ہیگڑے نے بتایا کہ جب سلمان خان نے مجھے’بھائی‘ ’بھائی‘کہہ کر پکارنے سے منع کیا تو میں نے اُنہیں’سر‘ کہہ کر بلانا شروع کردیا جس کے جواب میں سلمان خان نے مجھے’میڈم‘ کہنا شروع کردیا جس پر میں اُنہیں منع کیا کہ مجھے’میڈم‘ کہہ کر نہ بلائیں۔
اُنہوں نے بتایا کہ پھر اس معاملے پر ہم دونوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ میں سلمان خان کو ’ایس کے‘ کہہ کر پکاروں گی۔واضح رہے کہ سلمان خان اور پوجا ہیگڑے ایک ساتھ کسی بھی پروجیکٹ میں پہلی بار ایک ساتھ کام کررہے ہیں۔
فرہاد سمجی کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم عیدالفطر پر ریلیز کی جائے گی، جس میں سلمان خان اور پوجا ہیگڑے کے علاوہ شہناز گل اور دگوبتی وینکتیش بھی اداکاری کے جوہر دِکھاتے نظر آئیں گے۔