سندھ: عیدالفطر پر پولیس کا سیکیورٹی پلان


کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی سمیت سندھ بھر میں عیدالفطر سے متعلق پولیس نےسیکیورٹی پلان جاری کر دیا۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے مطابق صوبے بھر میں 33 ہزار 560 اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ کراچی میں نمازِ عید کے لیے 4 ہزار 242 مقامات ہیں، جہاں 9 ہزار 825 اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہوں گے۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ حیدر آباد میں 8 ہزار 222 اہلکار سیکیورٹی پر مامور ہوں گے، میر پور خاص میں 1690، شہید بینظیر آباد میں 3 ہزار 13 اہلکار سیکیورٹی پر مامور ہوں گے۔انہوں نے مزید بتایا کہ لاڑکانہ میں 6 ہزار 811 اور سکھر میں 4 ہزار پولیس کے جوان سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے صوبے بھر کے پولیس حکام کو ہدایت کی ہے کہ عیدالفطر پر مساجد، امام بارگاہوں اور نمازِ عید کے کھلے مقامات پر ہونے والے اجتماعات کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔