فواد چوہدری کے بھائی کو ٹکٹ ملنے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان


جہلم(قدرت روزنامہ) فواد چوہدری کے بھائی کو پی پی 25 کا ٹکٹ ملنے پر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے نائب صدر زاہد اختر نے استعفی دے دیا جب کہ سابق ایم پی اے یاور کمال نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔جہلم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے راجہ یاور کمال نے کہا کہ عمران خان نے فواد چوہدری سے بلیک میل ہو کر مجھے ٹکٹ نہیں دیا، عمران خان نے فواد چوہدری کے بھائی کو ٹکٹ دے کر موروثی سیاست کو پروان چڑھایا، عمران خان نے پارٹی کو فواد چوہدری کے گھر کی لونڈی بنا دیا۔
راجہ یاور کمال نے کہا کہ ہم نے مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دیا، احتجاج اور دھرنوں میں حصہ لیتے رہے لیکن ہمارے ساتھ ایسا ہوا، فواد چوہدری کی وجہ سے نظریاتی لوگ پارٹی چھوڑ گئے ہیں، اب میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر کے خلاف پی پی 25 سے الیکشن لڑوں گا۔
پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے نائب صدر چوہدری زاہد اختر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے تمام عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں، عمران خان میرے کپتان آپ رانگ نمبر ہیں، پی پی 25 کا ٹکٹ انتہائی غلط تقسیم ہوا ہے، خان صاحب! آپ نے ہمیں مایوس کیا۔
چوہدری زاہد اختر نے کہا کہ آپ نے ٹکٹ اس کو دیا جس کا رشتے دار بڑے عہدے پر ہے، میرے کپتان آپ نے جہلم کے ورکر کا دل توڑا ہے، آپ نے فواد کے کزن کو ٹکٹ دے کر ورکر کے منہ پر طمانچہ مارا ہے، آج کے بعد مجھے پی ٹی آئی کی ضرورت نہیں، میں میں تحریک انصاف کے تمام عہدوں سے استعفی دیتا ہوں۔
راجہ یاور کمال نے کہا کہ کیا فواد پارٹی سے اور خان صاحب سے بڑا ہے؟ خان صاحب فواد سے کیوں بلیک میل ہو رہے ہیں؟ فواد انٹرپرائزز سارے لٹیرے ہیں، اگر ان کے ہاتھوں بلیک میل ہونا ہے تو مدینے کی ریاست کا کوئی جواز نہیں، پورا حلقہ جانتا ہے کہ جسے ٹکٹ دیا گیا وہ بھتہ خور ہے۔انہوں نے کہا کہ میں لدھڑ خاندان کا ہاتھ بندھا غلام نہیں ہوں، ٹکٹ اس لیے نہیں ملا کہ فواد کہتا ہے یہ ہمارے سامنے ہاتھ باندھ کر کھڑا نہیں ہوتا۔

Recent Posts

انٹرنیٹ کی بندش، بھارت مسلسل چھٹی مرتبہ پہلے نمبر پر آگیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) دنیا کی نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت مسلسل چھٹے سال…

5 hours ago

ملک میں آئی ٹی کا انقلاب دیکھنا چاہتی ہوں، 10 کمپنیاں اپنے آفس بنانے آرہی ہیں، فلم سٹی بھی بنے گا : مریم نواز کا خطاب

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ…

5 hours ago

ویرات کوہلی نے پاکستان آنے کے حوالے سے اچھی بات کی، شاہد آفریدی کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی…

5 hours ago

پاکستان کا پہلا نوازشریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کمرشل لانچنگ کر دی

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے پہلے نوازشریف آئی ٹی سٹی…

5 hours ago

سارہ علی خان کی شادی سے متعلق خبریں گردش کرنےلگیں، پٹودی خاندان کا داماد کون ہے؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے چھوٹے نواب…

6 hours ago

معاشی مسائل کےشکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ کےد وران چائے پر کتنے پیسے خرچ کیے ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) معاشی مسائل کا شکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ میں 54…

6 hours ago