شاہ رخ اور دیپیکا کی ’جوان‘ کیلئے گانے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل


ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کی نئی فلم ’جوان‘ کیلئے گانے کی شوٹنگ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں اداکار شوٹنگ کیلئے ایک جیسے کپڑوں میں ملبوس ہیں اور انہوں نے سفید شرٹ، سیاہ پینٹ اور بوٹ پہنے ہوئے ہیں۔
ایک اور تصویر میں شاہ رخ اور دیپیکا پڈوکون نے ایک سرخ رنگ کا بلیزر پکڑا ہے جبکہ ایک دھاری دار ٹائی ان کے گلوں میں لپٹی ہوئی ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by CineRiser (@cineriserofficial)


میڈیا اطلاعات کے مطابق فلم ’جوان‘ کے گانے کو فرح خان نے کوریو گراف کیا ہے اور اس میں دونوں ایک نئے انداز میں سامنے آئیں گے۔
کچھ روز قبل ’جوان‘ کے فلم سیٹ سے کچھ اور تصاویر بھی لیک ہوئی تھیں جس میں شاہ رخ خان ایک کشتی پر نیانترا کے ساتھ رقص کررہے تھے۔’پٹھان‘ کی شاندار کامیابی کے بعد کنگ خان کے مداحوں کو ’جوان‘ کا شدت سے انتظار ہے اور اسے 2 جون کو ریلیز کیا جائے گا۔