پی ڈی ایم نے کہا تھا پنجاب اسمبلی توڑیں تو قومی اسمبلی توڑ دیں گے: شاہ محمود
ملتان(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے کہا تھا پنجاب اسمبلی توڑیں تو قومی اسمبلی توڑ دیں گے۔
ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خدشہ ہے حکومت انتخابات کو طول دینا چاہتی ہے، پی ڈی ایم کے کہنے پر صوبائی اسمبلیاں تحلیل کیں، پی ڈی ایم نے کہا تھا پنجاب اسمبلی توڑیں تو قومی اسمبلی توڑ دیں گے لیکن مسلم لیگ (ن) اپنے مؤقف سے مُکر گئی۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ مناسب تجاویز دی گئیں تو راستہ نکالیں گے۔