عدالتوں کو سیاسی معاملات میں احتیاط برتنی چاہیے، وفاقی وزیر قانون


لاہور(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر قانون نے کہا ہے کہ عدالتوں کو سیاسی معاملات میں احتیاط سے کام لینا چاہیے . صوبائی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ سیاسی معاملات کو عدالت میں نہیں لے جانا چاہیے .

آڈیو لیکس کی گفتگو انتہائی سنگین ہے . سینئر وکیل اور سابق چیف جسٹس کے درمیان سنگین گفتگو ہوئی .
انہوں نے کہا کہ سیاسی اکھاڑے کی باتیں ایوانوں ہی میں ہونی چاہییں . عدالتوں کو سیاسی معاملات میں احتیاط برتنی چاہیے . وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کوشش کی جا رہی ہے کہ ادارے اور پارلیمان آمنے سامنے آ جائیں . کوشش کی جا رہی ہے ایسا کام کیا جائے کہ توہین عدالت ہو جائے . جب جب سیاسی معاملات عدالتوں میں آئے ملک و قوم کا نقصان ہوا .

. .

متعلقہ خبریں