ثاقب نثار صاحب نواز شریف دشمنی میں بہت دُور چلے گئے، خواجہ آصف
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ثاقب نثار صاحب! آپ نواز شریف دشمنی میں بہت دُور چلے گئے ہیں۔
سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور وکیل خواجہ طارق رحیم سے متعلق مبینہ آڈیو لیک کے حوالے سے ٹوئٹر پرجاری اپنے بیان میں وزیر دفاع نے کہا ہے کہ میاں ثاقب صاحب !آپ کی آڈیو سنی، بہت دکھ ہوا۔ آپ نواز شریف دشمنی میں بہت دُور چلے گئے۔
میاں ثاقب صاحب آپ کی آڈیو سنی بہت دکھ ھوا آپ نواز شریف دشمنی میں بہت دور چلے گئے۔ آپ نے 14/15 سال قبل اپنے نواز و شیہباز شریف کے ساتھ 2گلے مجھ سے بیان کیے جو سراسر بے بنیاد ھیں میں میڈیا پہ حقیقت بیان کر سکتا ھوں۔آپ نے نواز شریف سے بدلہ لے لیا اسکو سزا سنائ ۔اب کتنی دیر اور اس…
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) April 25, 2023
خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ آپ نے 14/15 سال قبل اپنے نواز و شہباز شریف کے ساتھ 2 گِلے مجھ سے بیان کیے، جو سراسر بے بنیاد ہیں، میں میڈیا پہ حقیقت بیان کر سکتا ہوں۔
انہوں نے سابق چیف جسٹس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے نواز شریف سے بدلہ لے لیا، اس کو سزا سنائی۔ اب کتنی دیر اور اس زہر کو پالتے رہیں گے۔