جسٹس سردار طارق مسعود کا ٹویٹر پر کوئی اکاؤنٹ نہیں، ترجمان سپریم کورٹ
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ کے جج جسٹس سردار طارق مسعود کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے۔ترجمان سپریم کورٹ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس سردار طارق مسعود کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے بلکہ انکے نام سے جعلی ٹویٹر اکاؤنٹ چل رہا ہے۔
اعلامیے کے مطابق معزز جج کا کسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اکاؤنٹ نہیں ہے، جعلی اکاؤنٹ چلانے والوں کے خلاف ایف آئی اے کو کارروائی کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے ایسے جعلی ناموں کی آئی ڈیز اور پیجز بلاک کرے۔