محب مرزا کو صنم سعید کے ساتھ عید کی تصاویر پر ٹرولنگ کا سامنا


کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان شوبز کے اداکار محب مرزا کو صنم سعید سے شادی کے بعد سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔حال ہی میں محب مرزا نے ساتھی اداکارہ صنم سعید سے شادی کا انکشاف کرتے ہوئے سب کو حیران کر دیا تھا تاہم اس خوبصورت جوڑی کو شادی کے بعد ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
شادی کا راز کھولنے کے بعد محب مرزا نے عیدالفطر کے موقع پر اہلیہ صنم سعید کی ساتھ اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جس پر صارفین نے اُنہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Lollywoodsparkoffical Lollywoodsparkoffical (@lollywoodsparkofficial_)


ناقدین کا کہنا ہے کہ محب نے اپنی پہلی اہلیہ آمنہ شیخ کے ساتھ غلط کیا ہے جبکہ ایک صارف نے صنم سے نفرت کا اظہار کیا۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Lollywoodsparkoffical Lollywoodsparkoffical (@lollywoodsparkofficial_)


جس پر محب مرزا نے شائستگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نرم لہجہ اختیار کیا اور ناقدین کو سخت جواب دینے کے بجائے دعائیں دیں اور عید الفطر کی مبارکباد بھی دی۔
تاہم محب مرزا اور صنم سعید کے مداحوں نے ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے تصاویر کو بےحد پسند کیا۔یاد رہے کہ حال ہی میں محب مرزا اور صنم سعید نے اپنی شادی کی تصدیق تھی۔ محب مرزا آمنہ شیخ جبکہ صنم سعید اس سے قبل فرحان حسن کی اہلیہ تھیں تاہم انہوں نے کچھ عرصہ قبل علیحدگی اختیار کر لی تھی۔