پارلیمنٹ کے فیصلوں پر عدلیہ حکم امتناع نہیں دے سکتی: خورشید شاہ


سکھر (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرِ آبی وسائل خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کے فیصلوں پر عدلیہ حکمِ امتناع نہیں دے سکتی۔خورشید شاہ نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کے بنائے گئے قانون پر عدلیہ عمل کرتی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ پہلے خیبر پختون خوا اسمبلی تحلیل ہوئی لیکن زور پنجاب پر ہے، یہ چاہتے ہیں کہ پنجاب میں 6 مہینے پہلے انتخابات ہوں۔خورشید شاہ نے یہ بھی کہا کہ سیاست میں مذاکرات ہونے چاہئیں لیکن دھمکی دے کر مذاکرات نہیں کروائے جاسکتے۔