پارلیمنٹ کے فیصلوں پر عدلیہ حکم امتناع نہیں دے سکتی: خورشید شاہ


سکھر (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرِ آبی وسائل خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کے فیصلوں پر عدلیہ حکمِ امتناع نہیں دے سکتی . خورشید شاہ نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کے بنائے گئے قانون پر عدلیہ عمل کرتی ہے .


اُنہوں نے کہا کہ پہلے خیبر پختون خوا اسمبلی تحلیل ہوئی لیکن زور پنجاب پر ہے، یہ چاہتے ہیں کہ پنجاب میں 6 مہینے پہلے انتخابات ہوں . خورشید شاہ نے یہ بھی کہا کہ سیاست میں مذاکرات ہونے چاہئیں لیکن دھمکی دے کر مذاکرات نہیں کروائے جاسکتے .

. .

متعلقہ خبریں