سو موٹو اور توہینِ عدالت کو ملک کی بربادی کیلئے استعمال کیا گیا، طلال چودھری


لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ سو موٹو اور توہینِ عدالت کو ملک کی بربادی کے لیے استعمال کیا گیا۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ ملک میں 2 روپے کی روٹی اور 100 روپے کا ڈالر تھا، لوڈشیڈنگ و دہشت گردی ختم ہو چکی تھی لیکن غلط فیصلوں نے اس ملک کا بیڑا غرق کر دیا۔
ان کا کہنا ہے کہ غریب کی روٹی بچی نہ پاکستان کی عزت، پاکستان پر ظلم کیا گیا، کردار و کارکردگی والے وزیرِ اعظم کو تاحیات نااہل کیا گیا اور نااہل و نالائق کو صادق و امین کہا گیا۔طلال چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ مجھے بھی توہینِ عدالت میں ناحق سزا دی گئی۔