حیدرآباد: خاتون کو بےہوش کر کے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
حیدرآباد (قدرت روزنامہ)حیدرآباد کے جی او آر تھانے کی حدود میں خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ اسکے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق خاتون کا میڈیکل کروانے کے بعد تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔خاتون کا الزام ہے کہ ملزم نے 24 اپریل کو نیم بےہوش کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔