مجھے” سسر” کہہ کر مخاطب مت کرنا، شاہد کی شاہین آفریدی کو ’تنبیہ‘


کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستانی آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے اپنے چھوٹے داماد شاہین آفریدی کو خبردار کیا ہے کہ وہ انھیں عوامی سطح پر ” سسر ” کہہ کر نہ پکارے۔ایک نجی ٹی وی انٹرویو میں شاہد آفریدی نے شاہین شاہ آفریدی کے ہمراہ گپ شپ لگاتے ہوئے کہا کہ شاہین کو متنبہ کیا کہ میں دوبارہ تمہارے منہ سے یہ لفظ نہیں سننا چاہتا۔
جواب میں شاہین نے کہا کہ لالہ ( شاہد) میرے رول ماڈل ہیں، انھوں نے مجھے متاثر کیا ہے میں ان کی بیٹنگ سے لطف اندوز ہوتا ہوں، جب وہ آؤٹ ہوجاتے تو میں ٹی وی بند کردیا کرتا تھا، وہ میرے ہیرو اور دوست کی طرح ہیں۔