سوشل میڈیا وار؛ ٹک ٹاک نے یوٹیوب کو پیچھے چھوڑ دیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے یوٹیوب کو مقبولیت میں امریکہ اور برطانیہ میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایپ مانیٹرنگ فرم کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ کے ایپ صارفین یوٹیوب کے مقابلے میں ٹک ٹاک پر زیادہ وقت گزار رہے ہیں۔
واضح رہے کہ یوٹیوب مجموعی طور پر دنیا بھر میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ایپ ہے، یوٹیوب کے ماہانہ صارفین دو ارب سے زائد ہیں جبکہ ٹک ٹاک کے تقریباً 700 ملین ماہانہ صارفین ہیں۔
اس سے قبل ٹک ٹاک نے نوجوانوں کے تحفظ کے لیے اور اسکرین کے سامنے کم وقت گزارنے کی حوصلہ افزائی کے لیے نئے فیچرز بھی متعارف کرائے تھے۔