نگراں حکومتوں کے خلاف فواد چوہدری کا سپریم کورٹ سے رجوع


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے نگراں حکومتوں کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔سابق وفاقی وزیر نے آئین کے آرٹیکل 184/3 کی درخواست ایڈووکیٹ خواجہ طارق رحیم کی وساطت سے عدالت عظمیٰ میں دائر کردی، جس میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے پنجاب، کے پی کے الیکشن کے لیے 21 ارب جاری کرنے سے انکار کردیا۔وفاقی حکومت کا الیکشن کےلیے فنڈز سے انکار کیا آئین کی خلاف ورزی نہیں۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین کے مطابق 90 دن میں الیکشن آئینی تقاضا ہے۔ آئین نگراں حکومتوں کی میعاد میں توسیع کی اجازت نہیں دیتا۔سپریم کورٹ آئین کے آرٹیکل 184/3 اور 187 کے تحت صاف شفاف انتخابات کے لیے احکامات صادر کرے۔
فواد چوہدری کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور نگراں وزیر اعلیٰ پختونخوا کو فوری طور پر عہدے چھوڑنے کا حکم دیا جائے۔ نگراںوزرائے اعلیٰ کو فوری طور پر اختیارات کے استعمال سے روکا جائے اور پنجاب و پختونخوا کے امور روزانہ کی بنیاد پر عدالت عظمیٰ کی نگرانی میں چلائے جائیں۔
عدالت سے درخواست کی گئی ہے کہ دونوں صوبوں میں الیکشن کے انعقاد اور نئی حکومتوں کے امور سنبھالنے تک سپریم کورٹ نگرانی کرے۔فواد چوہدری نے نگراں وزیر اعلیٰ کی تعیناتیوں کے نوٹی فکیشنز بھی درخواست کے ساتھ منسلک کیے ہیں۔

Recent Posts

مرتضیٰ سولنگی نے معیشت کی مضبوطی کیلئے تمباکو پر ٹیکسز میں اضافہ ناگزیرقراردیدیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے…

7 hours ago

پاکستان خواتین کی والی بال ٹیم ٹریننگ ٹور پر اٹلی روانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) پاکستان ویمنز والی بال ٹیم آج اسلام آباد سے اٹلی کے…

7 hours ago

وزیراعظم کا ناروے کے فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلے کا خیرمقدم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ناروے کے وزیراعظم جونس گیہرسٹور سے ٹیلی فون…

7 hours ago

پیپلزپارٹی نے وزیراعظم سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بڑے اضافے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد کی ملاقات کی اندرونی…

7 hours ago

آسٹریلوی والی بال ٹیم پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کا مضبوط والی بال سکواڈ گرین شرٹس کے خلاف تین میچوں…

7 hours ago

دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹ کی فہرست جاری، پاکستان کا کونسا نمبر ہے؟ جانیے

واشنگٹن (قدرت روزنامہ) دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری کردی گئی ہے جس…

9 hours ago