کابل ہوائی اڈے پر دھماکے میں ملوث داعش رہنما طالبان کے ہاتھوں ہلاک


کابل (قدرت روزنامہ) اگست 2021 میں کابل ہوائی اڈے پر ہونے والے خودکش دھماکے کا منصوبہ ساز داعش کا سینئر رہنما کریک ڈاؤن آپریشن کے دوران طالبان کے ہاتھوں مارا گیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سیکیورٹی حکام نے کابل ایئرپورٹ دھماکے میں ہلاک ہونے والے 10 سے زائد امریکی فوجیوں کے اہل خانہ کو ان کے بیٹوں کے قتل میں ملوث داعش رہنما کی طالبان کے ہاتھوں ہلاکت کے بارے میں بریفنگ دی۔
دھماکے میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجی ڈیرن ٹیلر ہوور کے والد ڈیرن ہوور نے بتایا کہ میں بھی اُس بریفنگ میں شامل تھا تاہم دھماکے کے منصوبہ ساز داعش رہنما کی ہلاکت کی محدود معلومات فراہم کی گئی ہیں۔مقتول امریکی فوجی کے والد نے شکوہ کیا کہ طالبان کے ہاتھوں مارے گئے داعش رہنما کی نہ شناخت ظاہر کی گئی اور نہ ہی اس کی موت کب اور کیسے ہوئی، بتایا گیا۔
دوسری جانب ایک طالبان اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ داعش رہنما اپریل کے اوائل میں کریک ڈاؤن آپریشن کے دوران مقابلے میں مارا گیا تھا اور اس وقت طالبان کو نہیں پتہ تھا کہ مارے جانے والوں میں کابل ایئرپورٹ دھماکے کا منصوبہ ساز بھی شامل ہے۔
یاد رہے کہ 17 اپریل 2021 کو حامد کرزئی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے مرکزی دروازے پر اُس وقت خود کش حملہ کیا گیا تھا جب وہاں ملک سے نکلنے کی کوشش کرنے والے ہزاروں افراد اور درجنوں امریکی و نیٹو فوجی موجود تھے۔
خود کش دھماکے میں 170 افغان شہری اور 13 امریکی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔ دھماکے کی ذمہ داری داعش خراسان نے قبول کی تھی۔واضح رہے کہ داعش کے افغانستان میں 4 ہزار سے زائد ارکان ہیں جو اس وقت طالبان حکومت کے سب سے بڑے دشمن ہیں اور افغانستان میں طالبان کی حکومت کے قیام کے بعد سے سیکیورٹی اہلکاروں، مساجد اور امام بارگاہوں پر حملے میں ملوث ہیں۔

Recent Posts

فیصل واوڈا پریس کانفرنس ازخود نوٹس کیس میں سپریم کورٹ کا حکمنامہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سینیٹر فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر ازخود نوٹس کیس میں سپریم…

6 mins ago

معروف پاکستانی اداکار نے ثانیہ مرزا کو شعیب ملک سے طلاق کے بعد دوسری شادی کا مشورہ دیدیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی معروف ہدایت کار، پروڈیوسر، اسکرین رائٹر و اداکار نبیل ظفر نے…

12 mins ago

شاعر احمد فرہاد لاپتا کیس؛ سیکرٹری دفاع کو ایجنسیوں سے رپورٹس لیکر جمع کروانے کا حکم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسلام آبا ہائی کورٹ نے شاعر احمد فرہاد لاپتا کیس میں سیکریٹٰری…

18 mins ago

ٹک ٹاکر جنت مرزا نے اپنے ہونے والے ہمفسر کیلئے اہم اور لازمی شرط رکھ دی

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی خوبرو اداکارہ، ماڈل و معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے انکشاف…

28 mins ago

شعیب ملک اہلیہ ثناء جاوید کے ساتھ ہنی مون منانے کس ملک پہنچ گئے؟ تصاویر سامنے آ گئیں

نیویارک (قدرت روزنامہ) پاکستانی خوبرو معروف اداکارہ ثناء جاوید اور کرکٹر شعیب آج کل سب…

36 mins ago

ڈیوٹی، ٹیکسز ادائیگی پر 248 موبائل ڈیوائسز ان بلاک

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی اے نے کہاہے کہ 248 موبائل ڈیوائسز کو ایف بی…

37 mins ago