رضوان، بابراعظم کی اوپننگ جوڑی پاکستان کیلئے نقصان دہ ہونے لگی


لاہور (قدرت روزنامہ)بابراعظم کی کپتانی میں گرین شرٹس نیوزی لینڈ کی کمزور ترین ٹیم کے خلاف بھی ہوم گراؤنڈ پر سیریز جیتنے میں ناکام ہوگئے۔کمزور کیویز کے خلاف ابتدائی دو میچز میں کامیابی سمیٹنے کے باوجود قومی ٹیم سیریز میں کامیابی سمیٹنے سے قاصر رہی، بابراعظم کی کپتانی میں پاکستانی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر سیریز میں فتح سے تاحال دور ہے۔
نیوزی لیںڈ کی ٹیم میں کین ولیمسن، ڈیون کانوے، ٹرینٹ بولٹ، ٹم ساؤتھی، لوکی فرگوسن، مچل سینٹنر، فن ایلن، مچل بریسویل اور گلین فلپس جیسے کھلاڑیوں کے بغیر میدان میں اُتری۔ کین ولیمسن انجری کا شکار ہوکر ورلڈکپ 2023 سے بھی باہر ہوگئے ہیں جبکہ کئی کرکٹرز آئی پی ایل میں مصروف ہیں۔
بابراعظم اور رضوان کیا اوپننگ کیوں کررہے ہیں؟
کیویز کے خلاف ٹی20 سیریز میں بھی قومی ٹیم کے مستقل اوپنر فخر زمان اور صائم ایوب کو اوپننگ سے دور رکھا گیا جبکہ تنقید کے باوجود محمد رضوان اور کپتان بابراعظم اوپننگ کیلئے آئے دونوں نے بالترتیب 5 میچوں کی سیریز میں 162 اور 130 رنز بنائے۔ اس سیریز میں بابراعظم کی ایک سینچری بھی شامل تھی۔
سیریز پانچویں ٹی20 انٹرنیشنل میں محمد رضوان نے پہلے 16 اوورز میں 51 گیندوں پر 84 رنز بنائے جبکہ اگلے 4 اوورز میں انہوں نے 11 گیندوں پر محض 14 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔دوسری جانب فخر زمان اور صائم ایوب بھی مکمل ناکام رہے کیونکہ دونوں اوپنرز کو مڈل آرڈر میں کھلایا گیا، انہوں نے سیریز میں فخر زمان نے 4 میچز کی 3 اننگز میں 21.33 کی اوسط سے 64 رنز بنائے، اس میں 47 رنز کی ایک اننگز بھی شامل تھی جبکہ صائم ایوب 5 میچز کی 4 اننگز میں مجموعی طور پر 57 رنز بنائے، اوسط محض 14.25 رہی جس میں ایک اننگز میں 47 رنز بھی شامل تھے۔
سابق کرکٹر سکندر بخت نے بابراعظم کی کپتانی پر سوال اُٹھاتے ہوئے کہا کہ وہ ایک سیچویشنل کپتان ہیں، جو لکھ کر لاتے ہیں اسی فارمولے پر چلتے ہیں، آخری میچ میں چیپمین کے خلاف افتخار احمد سے کیوں اوور نہیں کروایا گیا کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ محمد رضوان نے اپنے انفرادی سنگ میل کیلئے سلو بیٹنگ کی، انہیں چاہئیے تھا کہ وہ بڑی ہٹس لگائیں۔واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز کل بروز 27 اپریل جمعرات سے ہوگا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپیر 3:30 بجے شروع ہوگا۔

Recent Posts

ایک طرف آئی ایس آئی پیغام بھیج رہی ہے دوسری طرف کہتی ہے فرہاد انکے پاس نہیں، عدالت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) شاعر احمد فرہاد لاپتا کیس میں عدالت کو بتایا گیا کہ آئی…

7 mins ago

دنیا بھر کی افواج کی طرح ہماری فوج بھی اپنی آئینی حدود میں رہے، محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) تحریک تحفظ آئین پاکستان کے صدر محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

16 mins ago

عمران خان 9 مئی اور آزادی مارچ سمیت 3 مقدمات میں بری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) عدالتوں نے عمران خان کو 9 مئی اور آزادی مارچ سمیت 3…

26 mins ago

سرکاری آسامیاں ختم، گاڑیوں کی خریداری بند؛ آئی ایم ایف کو کفایت شعاری منصوبہ پیش

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو اخراجات کم…

37 mins ago

دانتوں میں برش ناشتے سے پہلے کرنا چاہیے یا بعد میں؟ ڈاکٹرز نے جواب دیدیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایک سوال جو لوگوں کے ذہنوں میں اکثر آتا ہے کہ دانت…

49 mins ago

چیف جسٹس کو ملنے والے ’قلم باب کعبہ‘ کو سپریم کورٹ میوزیم میں رکھنے کی اجازت مل گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے تحفے میں ملنے والا قیمتی…

57 mins ago