عمران خان ملک کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے : رانا تنویر حسین


شرقپورشریف (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے رہنما اور وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان ملک کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے، اس کے ساتھ مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں کیونکہ وہ انتشار ہی پھیلائے گا۔
شرقپورشریف میں عید ملن پارٹی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک جھوٹا اورسازشی آدمی ہے اس نے چار سال میں ملک کو تباہ کیا اور اسکے دور میں صرف انتقامی کاروائیاں کی گئیں، وہ پہلا وزیر اعظم تھا جس کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی۔
وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا تھا ملک کی تمام سیاسی جماعتیں چاروں صوبائی اور قومی اسمبلی کے انتخابات ایک ہی دن چاہتی ہیں ۔رانا تنویر نے مزید کہا کہ موجودہ مسائل کا ایک ہی حل ہے تمام پارٹیاں بیٹھیں اور صاف ستھرے الیکشن ہوں جو سب کو قبول ہوں۔