حکومت کا تاریخ میں پہلی بار حج کوٹہ سعودی عرب کو واپس کرنے پر غور


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ حج کوٹہ سعودی عرب کو واپس کیے جانے کا امکان ہے۔حکومت نے غیر استعمال شدہ حج کوٹے کی سعودی عرب کو واپسی پرغور شروع کر دیا۔ حج کوٹہ کی واپسی کا حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی۔
ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق حج اخراجات میں غیر معمولی اضافے کے باعث درخواستیں جمع کرانے والوں کی تعداد کم رہی۔ سرکاری حج اسکیم کے لیےکوٹے سے تقریباً 9 ہزار کم درخواستیں موصول ہوئیں۔سرکاری ریگولر اسکیم کے تحت 72 ہزار 869 افراد اور اسپانسر شپ اسکیم کے تحت 8 ہزار افراد نے درخواستیں جمع کروائیں۔
سرکاری ریگولر اسکیم کے تحت44 ہزار 190 کےکوٹے پر 28 ہزار 679 اضافی درخواستیں آئیں۔ اضافی درخواست گزاروں کو بغیر قرعہ اندازی حج پربھیجا جا رہا ہے۔سرکاری حج کوٹہ پرائیویٹ حج آپریٹرز کو دینے پر بھی غور کیا گیا، تاہم پرائیویٹ حج آپریٹرز کے اوپن مارکیٹ سے ڈالر خریداری کے خدشے پر کوٹہ واپس کرنے پر غور کیا گیا۔