بنوں، باپ اور 4 کم سن بچوں کی لاشیں برآمد
پشاور (قدرت روزنامہ) تحصیل ڈومیل میں کوشی ایریا کے مقام پر 4 بچوں اور والد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق پانچوں افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے جبکہ لاشوں کے ساتھ ایک موٹر سائیکل بھی موجود پائی گئی ہے۔
لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے خلیفہ گلنواز ٹیچنگ اسپتال بنوں ٹاون شپ منتقل کر دیا گیا جبکہ قتل کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔علاقے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی قتل کی خبر سنتے ہی خوف و ہراس پھیل گیا۔