بنوں، باپ اور 4 کم سن بچوں کی لاشیں برآمد


پشاور (قدرت روزنامہ) تحصیل ڈومیل میں کوشی ایریا کے مقام پر 4 بچوں اور والد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں . پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق پانچوں افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے جبکہ لاشوں کے ساتھ ایک موٹر سائیکل بھی موجود پائی گئی ہے .


لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے خلیفہ گلنواز ٹیچنگ اسپتال بنوں ٹاون شپ منتقل کر دیا گیا جبکہ قتل کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں . علاقے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی قتل کی خبر سنتے ہی خوف و ہراس پھیل گیا .

. .

متعلقہ خبریں