فرنچ فرائیز اور ڈپریشن کے درمیان تعلق کا انکشاف


بیجنگ (قدرت روزنامہ) چینی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اندھا دھند فرنچ فرائیز کھانے سے یاسیت (ڈپریشن)، اعصابی بے چینی( اینزائٹی) اور دیگر عوارض پڑھ سکتے ہیں۔اس ضمن میں زیجیانگ یونیورسٹی کے محقق ڈاکٹر یو زینگ اور ان کے ساتھیوں نے گیارہ سال سے زائد عرصے تک 140,728 افراد کا جائزہ لیا ہہے۔ پہلے دو سال میں 8294 افراد سامنے آئے جو ڈپریشن کے شکار تھے۔ ان مریضوں کو الگ کرکے گنا گیا جبکہ مطالعے سے معلوم ہوا کہ جن افراد نے فرائیڈ غذائیں کھائی تھیں ان میں ڈپریشن کے آثار دیکھے گئے۔ اس طرح کل مریضوں کی تعداد 12,735 تک دیکھی گئی۔ ان میں جن افراد نے فرنچ فرائیز کھائے تھے ان میں اس کی شرح دو فیصد زائد نوٹ کی گئی۔
ڈاکٹر یو زینگ کہتے ہیں کہ ان کی تحقیقات بتاتی ہیں کہ ان غذاؤں کو نہ کھانے والے افراد کے مقابلے میں فرنچ فرائیز اور فرائیڈ غذا کھانے والوں میں اینزائٹی 12 فیصد اور ڈپریشن 7 فیصد تک بڑھ سکتی ہے۔ لیکن ڈاکٹر یو کا اصرار ہے کہ زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں بلکہ طرزِ حیات اور اچھی غذائی عادات اپنا کر اس خطرے کو ٹالا جاسکتا ہے۔
اس کی وجہ یہ سامنے آئی ہے کہ پروسیس شدہ غذا سے مکمل اجتناب کیا جائے اور ماہرین نے فرنچ فرائیز کو بھی پروسیس والے کھانوں میں شامل کیاہے۔