وینا ملک نے ٹی وی اسکرین پر واپسی کی تیاری کر لی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی بولڈ اور متنازع اداکارہ و میزبان وینا ملک نے تصدیق کی ہے کہ وہ 7 سال بعد جلد ہی اسکرین پر اداکاری کرتی دکھائی دینگی ۔
سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک نجی ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے وینا ملک نے دعویٰ کیا کہ وہ جلد ہی پاکستان کے ڈیجیٹل اسٹریمنگ پلیٹ فارم ’اردو فلکس‘ کی سیاسی و سماجی مسئلے پر بنی سیریز میں نظر آئیں گی۔
View this post on Instagram
وینا ملک کا کہنا تھا کہ مزاحیہ انداز میں سیاست و سماجی حالات پر بنائی جانے والی ویب سیریز کی کہانی معروف مزاحیہ لکھاری ڈاکٹر محمد یونس بٹ نے لکھی ہے۔
وینا ملک نے 2002 سے 2014 تک مختلف ٹی وی پروجیکٹس میں کام کیا اور اپنی پر فارمنس سے خوب داد وصول کی۔
انہوں نے نہ صرف پاکستانی بلکہ متعدد بھارتی فلموں و ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔
View this post on Instagram