خیبر: فورسز کی کارروائی، 2 دہشتگرد ہلاک، 2 سپاہی شہید


راولپنڈی(قدرت روزنامہ)خیبر پختون خوا کے ضلع خیبر کے علاقے تیرہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک، 2 سپاہی شہید ہوگئے . پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق واقعے میں 4 دہشت گرد زخمی بھی ہوئے ہیں، جبکہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا ہے .


آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 سپاہیوں وقاص علی شاہ اور باسط علی نے بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا . پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا کہنا ہے کہ دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے علاقے کی کلیئرنس جاری ہے .
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں . پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں